تلاشِ گمشدہ۔بھائی چار ہ
دانشور حضرات اِسے مت پڑھیں یا خواص کا نہیں عوام کا دُکھ ہے۔ اشرف عاصمی کے قلم سے
مندرجہ بالا لکھے دو الفاظ جو کہ نو حروف کا مرکب ہیں ۔جو ماضی بعید میں
یقین کی حد تک سمجھے اورپڑھے جاتے تھے اور اِن الفاظ کے معنی ہر پاکستانی
کی پہچان تھے بلکہ حکمران طبقہ بھی اِس حوالے سے نابلد نہ تھا۔ان الفاظ سے
معاشرئے کو بکھرنے سے بچانے کا کام لیا جاتا تھا۔اب یہ دو الفاظ عام بول
چال سے معدوم ہوتے چلے گئے ہیں بلکہ اب کتابوں میں تلاش کرنے سے بھی نہیں
ملتے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ احباب دانش جو کہ اُردو زبان کو سمجھتے ہیں اور اُس
کی کی ڈکشنری مرتب کرنے کے کام پر فائز ہیں اِن الفاط کو اُردو زبان سے
متروک ہی نہ قرار دئے دیں۔کسی زمانے میں حضرت ناصح کا بیان بھی اِسی
بھائی چارئے کے مرکزی خیال پر مبنی ہوتا تھا۔بعد ازاں اُن کے واعظ سے
بھی بے چارہ بھائی چار ہ فضول قرار پایا۔بلکہ اِس کی بجائے پیسہ بناؤ اور
گردنیں کاٹو کے الفاظ وجہِ تکریم ٹھرئے۔جب بچہ سنِ شعور کو پہنچتا تو اُسے
یہ جب الفاظ سننے کو ملتے تو وہ ازخود گلی محلے میں رہنے والے افراد کو
اپنا چچا ، ماموں خالہ سمجھنے لگ جاتا یوں محبت احترام اور رواداری و اخلاص
چھوٹی عمر میں ہی بچے کے دل ودماغ میں الفاظ کی صورت میں اور بعدازاں
اُسکے افعال میں راسخ ہو جاتا۔ معاشرئے میں بے چینی کم تھی اخلاص تھا حلال و
حرام کا خیال اور چھوٹے بڑئے کا احترام لازم ہوا کرتا تھا۔لیکن موبائل فون
انٹرنیٹ نے جہاں ادراک و آگہی کے دروازئے کھول دیے وہاں معاشرہ بے چینی
اور ہیجان انگیزی کا شکار ہو گیا ہے۔ ٹی وی چیلنز نے مادر پدر آزادی اور
معاشی ناہمواریوں کو فروغ دیا ہے۔ ڈگریاں دھڑا دھڑ تقسم ہورہی ہیں لیکن
تربیت مفقود۔ہمارئے معاشرئے کو ان ایجادات نے فائدہ بھی دیا ہے لیکن اِس کے
منفی اثرات زیادہ دیکھے جاسکتے ہیں۔محلے داروں کو چچا ماموں کہنے والے
اپنے باب کو بھی باپ کا درجہ دینے سے گریزاں ہیں۔ قصور ان ایجادات کا نہیں
بلکہ اِن کے بے تُکے استعمال کا ہے۔جس لباس کا مقصد جسم کو چھپانا ہے وہی
لباس اب جسمانی اعضاء کی نمائش کر رہا ہے اِس کی وجہ چینلز کے ذریعے نام
نہاد فیشن کی دوڑ ہے۔قناعت کھو گئی ہے ۔ بازاروں میں رونق اتنی کہ دکاندار
اب مردہ مُرغیاں اور مردہ گدھے کا گوشت کھلا رہے ہیں۔ حکومت کس شے کا نام
ہے وہ شا ئد گدھ کو کہتے ہیں جس کا کام پہلے سے مُردہ عوام کو مُردہ تر
بناناتاکہ اتنا گوشت بھی نہ ہو کہ اِن کو بطور لاش دفن کیا جاسکے۔ضمیر
بھائی چارئے اور غیرت کی گمشدگی نے پوری قوم کو گمشدہ اوراق بنا کر راکھ
بنا چھوڑا ہے۔
No comments:
Post a Comment