۔ صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے اپنا بچپن اپنے ماموں جان حضرت حکیم عنائت قادری نوشاہیؒ کے زیر سایہ گزارہ۔گورنمنٹ جامعہ ہائی سکول سرگودہا سے میٹرک اور گورنمنٹ کالج آف کامرس سرگودہا سے بی کام کیا۔ معاشیات ، بزنس ایڈمنسٹریشن، ایجوکیشن میں ماسٹرزکیے۔ پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیااور ایل ایل ایم کریمنالوجی کی ڈگری کے بھی حامل ہیں۔ اسلاملک لاء میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ بھی کیا ہے۔ ۔ ۔
Monday, 14 August 2017
Sunday, 13 August 2017
Saturday, 12 August 2017
شہدائے تحریک پاکستان کی قربانیوں کا فیضان یہ سرزمین پاکستان ہے۔ شہدائے تحریک پاکستان شہدائے آپریشن ضرب عضب ،شہدائے آپریشن رد الفساد ،شہدائے کشمیر کی عظمتوں کو سلام۔ شہداء کی یاد میں منعقدہ نوشاہی قران مرکز لاہور میں خصوصی تقریب سے میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، میاں محمد اکرم عمر سہروردی اور حذیفہ نوشاہی کاخطاب
شہدائے تحریک پاکستان کی قربانیوں کا فیضان یہ سرزمین پاکستان ہے۔
شہدائے تحریک پاکستان شہدائے آپریشن ضرب عضب ،شہدائے آپریشن رد الفساد ،شہدائے کشمیر کی عظمتوں کو سلام۔ شہداء کی یاد میں منعقدہ نوشاہی قران مرکز لاہور میں خصوصی تقریب سے میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، میاں محمد اکرم عمر سہروردی اور حذیفہ نوشاہی کاخطاب
لاہور )نوشاہی قران مرکز لاہور میں شہدائے تحریکِ پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اِس خصوصی پروگرام میں شہید تحریک پاکستان حضرت بابا ولایت شاہ قادری نوشاہیؒ مرشد پاک حضرت حکیم میاں محمد عنائت خان قادری نوشاہیؒ کو خصوسی طور پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اِس موقع پر حذیفہ نوشاہی، میاں عمر سہروردی، محمد احمد رضا، محمد حسن اکرم، محمد عمران اور صاحبزادہ میاں محمد اکرم نے نبی پاکﷺ کے حضور نعت رسول مقبول ﷺ کے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ چےئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بار نے کہا کہ شہدائے تحریک پاکستان کی قربانیوں کا فیضان یہ سرزمین پاکستان ہے۔شہدائے تحریک پاکستان، شہدائے آپریشن ضرب عضب، شہدائے آپریشن رد الفساد، شہدائے کشمیر کی عظمتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ مقام مصطفےٰ ﷺ کے تحفظ اور نظامِ مصطفے ﷺ کے عملی نفاذکے لیے ہرہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ حکمرانوں نے وطن عزیز کو اسلامی فلاحی ریاست کے لیے کچھ نہیں کیا۔ صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ رشوت ، کرپشن عام ہوچکی ہے۔ یہ ملک پاکستان شہداء کی قربانیوں کا فیضان ہے۔ ججوں سابق جرنیلوں سیاستدانوں سب کا بے لاگ احتساب کیا جائے اور ملک میں نظام مصطفےٰ ﷺ کے عملی نفاذ کے لیے تگ وتاز کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ روحانی اقدار کے فروغ سے ہی پاکستان کی تخلیق کے مقاصد پورے کیے جاسکتے ہے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)